اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ہدایت کار، اداکار اور میزبان ضیاء محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ضیاء محی الدین نے فن اداکاری سمیت مختلف شعبوں میں جو خدمات سر انجام دیں انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔