24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںریاض میٹرو نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں 100 ملین...

ریاض میٹرو نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں 100 ملین مسافروں کا سنگ میل عبور کر لیا

- Advertisement -

ریاض۔27اگست (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض میں میٹرو سروس نے اپنے آغاز کے صرف نو ماہ سے بھی کم عرصے میں 100 ملین مسافروں کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق یہ منصوبہ رائل کمیشن فار ریاض سٹی کی نگرانی میں چل رہا ہے اور دسمبر 2024 کے اوائل میں آپریشنل ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق بلیو لائن (اولایہ۔بتھا روٹ) سب سے زیادہ استعمال ہونے والی لائن رہی جس پر اب تک 46.5 ملین سے زائد مسافر سفر کر چکے ہیں، اس کے بعد ریڈ لائن (کنگ عبد ﷲ روڈ) پر 17 ملین جبکہ اورنج لائن (مدینہ منورہ روڈ) پر 12 ملین مسافروں نے سفر کیا، باقی تین لائنوں پر مجموعی طور پر 24.5 ملین مسافروں نے سہولت حاصل کی۔ابتدائی آپریشن سے اب تک میٹرو نے 99.78 فیصد وقت کی پابندی برقرار رکھی ہے۔

- Advertisement -

مصروف ترین اسٹیشنز میں قصر الحکم، کے اے ایف ڈی، ایس ٹی سی اور نیشنل میوزیم انٹرچینج شامل ہیں، جنہوں نے مجموعی سفر کا تقریباً 29 فیصد ریکارڈ کیا۔ریاض میٹرو کا نظام شہر کے وسیع بس نیٹ ورک سے بھی منسلک ہے،

جس میں آن ڈیمانڈ بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ پارکنگ سہولیات شامل ہیں تاکہ مسافروں کو گھر سے منزل تک آسان اور باسہولت سفر میسر آ سکے۔یہ مربوط نظام دارالحکومت کے اندر نقل و حرکت کو مزید بہتر بنا رہا ہے اور شہریوں و زائرین دونوں کے لیے جدید، شہری اور پائیدار سفری انتخاب کو فروغ دے رہا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں