ریاض میں فالکن میلہ، 3باز ایک لاکھ 22 ہزار ریال میں فروخت

189
Falcon Fair in Riyadh
Falcon Fair in Riyadh

ریاض۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فالکن کلب کے تحت تین باز نیلامی کے دوران ایک لاکھ 22 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں فالکن میلہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پہلا باز 43 ہزار ریال ، دوسرا 31 ہزار ریال جبکہ تیسرا 48 ہزار ریال فروخت ہوا۔فروخت کئے جانے والے دو باز برطانیہ اور ایک فرانس کے فارم ہاؤس کی ملکیت ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ بازوں پر نیلامی کی مکمل کارروائی فالکن میلے کے تمام سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ فالکن کلب کا میلہ ریاض میں جاری ہے جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے علاوہ مختلف ممالک سے باز پالنے کا شوق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔