ٹوکیو۔4دسمبر (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی گورنر کوائیکے یوریکو نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والا ورلڈ ایکسپو 2030 دلچسپ اور پائیدار ایونٹ ہو گا جو ’دنیا کو حیران‘ کر دے گا۔
عرب نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوکیو کی پہلی خاتون گورنر نےکہا کہ اوساکا میں 2025 میں ہونے والے ایونٹ کی میزبانی کے بعد جاپان ایکسپو بیٹن سعودی عرب کے حوالے کرے گا۔سعودی عرب کو اس ایونٹ کی میزبانی ملنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاض میں منعقد ہونے والا ورلڈ ایکسپو 2030 دنیا کو حیران کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، خلیجی علاقے اور جاپان کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے اور صفر کاربن اور گرین انیشیٹو کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنا چاہیے۔