ریاض میں ٹرانزٹ مسافروں کو نئی سہولیات کا آغاز

82

ریاض ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ٹرانزٹ مسافروں کے لیے نئی خدمات کا آغاز کر دیا گیا۔نیشنل اور انٹرنیشنل مسافر اب اپنی منزل مقصود پر ہی سامان حاصل کر سکیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے کمپنی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں کو اب اپنا سامان وصول کرنے کے بعد انہیں اندرون ملک پرواز کے لیے دوسرے ٹرمنل پر لے جانا نہیں پڑے گا۔نئی سہولت کے تحت مسافروں کو سامان بک کرنے کے بعد حتمی منزل پر وصول کر سکیں گے۔کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فراہم کی جانے والی اس خدمت سے جہاں مسافروں کو سہولت ہو گی وہاں کسٹم اور ایئر پورٹ کے دیگر عملے کو بھی آسانی ہو گی۔