ریاض۔23ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے قومی کمیشن برائے تعلیم، ثقافت اورسائنس کے زیراہتمام ریاض میں یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے 45ویں توسیعی اجلاس کی میزبانی کرنے والے اداروں اورحکام کے اعزازمیں شاندارتقریب منعقدکی گئی ۔
اوآئی سی نیوزایجنسی کے مطابق تقریب میں یونیسکوکے اجلاس میں شریک مندوبین کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ ثقافت اورمیڈیا کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکاء کو لوگو کی تخلیق، جس میں سعودی عرب کے شاندارثقافتی ورثہ جیسے کہ سٹون، دیریہ، الاحسیٰ نخلستان، اورآسیری کیٹ آرٹ کا احاطہ کیاگیاہے ، کے بارے میں بتایاگیا ۔ت
قریب میں دنیابھر کے مختلف ممالک سے آنیوالے مندوبین کی بہتراندازمیں میزبانی کرنے پر وزارت ثقافت اورقومی کمیٹی کے ساتھ وزارت امورخارجہ،وزارت اطلاعات، نیشنل میوزیم، ہیریٹیج اتھارٹی، تھیٹریکل اینڈپرفارمنگ آرٹ اتھارٹی، کنگ عبدالعزیز ہائوس، سدایا اورمملکت کے دیگرمختلف حکومتی محکموں اورنجی شعبہ سے متعلقہ حکام کو اعزازات سے نوازاگیا۔
تقریب کے دوران سعودی آرکسٹرانے اپنے فن کاشاندارمظاہرہ کرکے حاضرین کومحظوظ کیا، سعودی آرکسٹرانے نیشنل کائر ، جس نے حال ہی میں نیویارک، میکسیکو، لندن اورپیرس کا طویل دورہ کیا ہے، فوک اورروایتی دھنوں کے ملاپ سے حاضرین کی داد سمیٹی۔ سعودی آرکسٹرا دنیا بھرمیں سعودی عرب کے شاندار موسیقی اورپرفارمنگ آرٹ کو متعارف کرارہی ہے جس کا بنیادی مقصد بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کوفروغ دینا ہے جو سعودی وژن 2030 پروگرام کے نفاذ کے ضمن میں سعودی وزارت ثقافت کاتزویراتی ہدف بھی ہے۔
سعودی بینڈ نے آرٹ آف السماری، الرباش، الینباوی اورمشرقی وسعودی آلات موسیقی اوردھن بجاکر اپنے فن کامظاہرہ کیا۔