23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںریاض کے 15 اہم سکوائر اور مقامات سابق آئمہ اور بادشاہوں کےناموں...

ریاض کے 15 اہم سکوائر اور مقامات سابق آئمہ اور بادشاہوں کےناموں سے منسوب کرنے کا شاہی فرمان جاری

- Advertisement -

ریاض۔23فروری (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ریاض شہر کے 15 اہم چوراہوں اور مقامات کو مملکت کے سابقہ آئمہ اور بادشاہوں کے ناموں پر رکھنے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے شاہی احکامات صادر کردیے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق یوم تاسیس کے یادگاری موقع کی مناسبت سے ریاض کے 15 سکوائر اور مقامات کو سابقہ آئمہ اور شاہوں کے نام دیے گئے ہیں ان میں امام محمد بن سعود، امام عبدالعزیز بن محمد، امام سعود بن عبدالعزیز، امام عبداللہ بن سعود چوک ، امام ترکی بن عبداللہ ، امام فیصل بن ترکی، امام عبداللہ بن فیصل، امام عبدالرحمان بن فیصل، شاہ عبدالعزیز، شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ فہد ، شاہ عبداللہ اور شاہ سلمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ہر برس 22 فروری کو مملکت کا یوم تاسیس منایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564939

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں