- Advertisement -
ملتان۔ 08 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ملتان رب نواز بھٹی کی قیادت میں مختلف ڈرنک کارنرز اور دکانوں پہ چھاپہ مار کر 6 کارٹن نان ٹیکس پیڈ فارن برانڈ سگریٹس قبضے میں لے کر بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔
یہ کارروائی چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ملتان ڈاکٹر محمد سرمد قریشی کی ہدایت پر کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر (آئی آر) رب نواز بھٹی کا اس موقع پر کہا کہ اس قسم کے سگریٹ فروخت کرنے کی سزا 3سال قید، 25ہزار جرمانہ اور دکان بھی سیل کی جاسکتی ہے ۔
- Advertisement -
اس سے بچنے کیلئے ڈرنک کارنرز و دکاندار ٹیکس پیڈ سگریٹ ہی فروخت کریں بصورت دیگر بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579625
- Advertisement -