34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںریجنل پریزنز آفس ہزارہ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید عباسی کا پریزنز سٹاف ٹریننگ...

ریجنل پریزنز آفس ہزارہ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید عباسی کا پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور کا دورہ، رولز لیوپر معلوماتی لیکچر دیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 22 اپریل (اے پی پی):ریجنل پریزنز آفس ہزارہ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید عباسی نے مہمان مقرر کے طور پر پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹرینیز کو ”رولز لیو“ پر ایک مفصل اور معلوماتی لیکچر دیا۔ اس سیشن کا مقصد ٹرینیز کو متعلقہ قواعد و ضوابط سے آگاہ کرنا تھا۔

لیکچر نہایت مفید رہا جس میں تمام شرکاءنے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے جیل کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ اصلاحات کے نفاذ کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا سنٹرل جیل ہری پور کی انتظامیہ سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعہ قیدیوں کو درست کرنے کے وژن پر کاربند ہے تاکہ انہیں جیل سے رہائی کے بعد باعزت معاش کمانے کے قابل بنایا جا سکے جس سے انہیں معاشرہ میں اچھا شہری بنایا جا سکے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں