راولپنڈی۔11ستمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی بحریہ ٹاؤن روات کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عدیل ظفر کے گھر پہنچ گئے، اے ڈی آئی جی نعیم اختر بھی ان کے ہمراہ تھے،
آر پی او نے شہید کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کانسٹیبل کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ، انہوں نے شہید کے اہل خانہ کو نقد رقم بھی دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عدیل ظفر نے بہادری اور شجاعت کی داستان رقم کی، میرے دروازے آ پ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں،
آپ کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو بلا جھجک آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں، شہداء پولیس ہمارے محکمہ کا اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں، شہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں ان کی ویلفئیر کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389211