دیر لوئر ۔30 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد ایاز خان کے احکامات پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے لوئر دیر ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر اور کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا۔ ارشد کی آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ثناء اللہ اور ان کی ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا۔ارشد کے دورے کا مقصد وسائل کے استعمال کو بہتر بنا کر عوامی خدمات کو بڑھانا تھا۔
عملے کی حاضری اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ہنگامی گاڑیوں، آلات اور ادویات کا معائنہ کیا۔افسران کو ہدایت دی کہ وہ بلا امتیاز خدمات فراہم کریں۔فوری ہنگامی ردعمل اور معیاری خدمات پر زور دیا۔ارشد نے عوام کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے ٹول فری نمبر 1122 پر رابطہ کرنے کی بھی یاد دہانی کرائی، ریسکیو 1122 کے تمام شہریوں کو بروقت امداد اور حفاظت فراہم کرنے کے عزم پر زور دیا۔