لاہور۔7نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ریجن بھر میں جاری مرمتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور لائن سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے ہیڈکوارٹر میں اعلی سطح کااجلاس ہوا جس میں ریجن بھر میں جاری مرمتی کاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے اور لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے متعلقہ چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ لائنز پر جاری مرمتی کاموں کی خود نگرانی کریں،
ڈائریکٹر سیفٹی کوہدایت کی گئی کہ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انجینئر شاہد حیدرکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے، کوتاہی سامنے آنے کی صورت میں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کلاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران،ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی،چیف انجینئر پی ایم یو شعیب عاصم،چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال،چیف لا آفیسر یاسین بدر، ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اصغر سکھیرا،ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد شریک تھے۔