اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ریزیلینٹ پاکستان عالمی کانفرنس کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ میزبانی کے لئے جنیوا روانہ ہوگئے ہیں ،جہاں سیلاب متاثرین کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران شرکا کو اپنی حکومت کی جانب سے متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران تباہی کے بعد بحالی،تعمیرنو اور ریکوری کے حوالے سے جامع پلان بھی دوست ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے سامنے رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اہم بنیادی ڈھانچے ،زندگی اور معاش کی تعمیر و روزگاراور معیشت کی بحالی اس فنڈنگ کے خلا کو پر کرنے کے لئے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت دنیا کی تاریخ میں ایک موثر نکتہ ہے،ہمارے آج کے اقدامات ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی تشکیل کریں گے۔سیلاب اور تباہ کن بارشوں سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں اور وہ یکجہتی کے منتظر ہیں جوانہیں دوبارہ بہترین تعمیر کی طرف لے جائے گی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345289