26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیونے سیلاب کے پیش نظر لاہورسمیت متعدد اضلاع کے لئے ہائی الرٹ...

ریسکیونے سیلاب کے پیش نظر لاہورسمیت متعدد اضلاع کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):ریسکیو1122نے سیلاب کے پیش نظر لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ،وہاڑی ، بہاولپور، لودھراں، ناروال ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں ریسکیو ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق اب تک دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے 32589 لوگوں کا انخلا اور ٹرانسپورٹیشن کی جا چکی ہے۔

ترجمان ریسکیو نے بتایاکہ بدھ کے روز ممکنہ سیلابی علاقوں سے 987 لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں 719 ننکانہ صاحب ، 124 حافظ آباد ، 103 ناروال ، 27 گجرات اور 14 افرادگوجرانوالہ کے شامل ہیں۔ پنجاب بھر میں ممکنہ سیلابی علاقوں میں ریسکیو 1122 دن رات ممکنہ مخدوش سیلابی اضلاع میں 436 ریسکیو بوٹ، ریسکیو بوٹ آپریٹر اور ریسکیو سٹاف کے ہمراہ آپریشن میں مصروف ہیں ۔قصور میں 74 ریسکیو بوٹ، اوکاڑہ میں 28،پاکپتن میں 16 ، بہاولنگر میں 18، وہاڑی میں 20 اور بہاولپور میں 15 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ میں 18 ریسکیو بوٹ، نارول میں 14،گجرات میں 16 ، منڈی بہاوالدین میں 15اور حافظ آباد میں 19 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں ۔ممکنہ سیلابی اضلاع میں 436 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں اور 400 ریسکیو بوٹ ، تربیت یافتہ ریسکیور کے ہمراہ بیک اپ پر تیار ہیںلاہورسمیت کسی بھی ضلع میں ایمرجنسی کی صورت میں قریبی اضلاع سے بھی فوری ریسکیو ٹیمیں ریسپانس کریں گے، پراونشل مانیٹرنگ سیل 24 گھنٹے فلڈ و ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں