ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہیں،اے ڈی سی آر

99

مظفرگڑھ۔ 19 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال اور ممکنہ آفات سے نمٹنے کےلئے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی ریونیو عوید ارشاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہیں، ریسکیو 1122 دریائے چناب پر فرضی مشقوں کا انعقاد کریں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ارلی وارننگ سسٹم کو مضبوط بنائیں اور تمام مشینری کو فعال رکھیں۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔