33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومقومی خبریںریسکیو اہلکار نے دل کی تکلیف میں مبتلا بزرگ شہری کو بروقت...

ریسکیو اہلکار نے دل کی تکلیف میں مبتلا بزرگ شہری کو بروقت طبی امداد پہنچا کر اس کی زندگی بچا لی

- Advertisement -

راولپنڈی۔30اپریل (اے پی پی):ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے اہلکار نے دل کی تکلیف میں مبتلا بزرگ شہری کو بروقت طبی امداد پہنچا کر زندگی بچا لی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ صادق آباد میں دکان پر بیٹھے 72 سال شہری محمد فیاض کو دل کا دورہ پڑا اور حرکت قلب بند ہوچکی تھی۔

ریسکیو سٹاف محمد عمر نے پہنچتے ہی آکسیجن لگا کر سی پی آر شروع کی،مسلسل سی پی آر کرنے سے آر آئی سی پہنچنے پر مریض کی سانسیں بحال ہو گئیں۔ بزرگ شہری کا بیٹا باپ کو نئی زندگی ملنے پر آبدیدہ ہو گیا اور اہل علاقہ نے ریسکیو کیلئے زبردست خراجِ تحسین کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590460

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں