ملتان۔ 30 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں337ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر313 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہرمیں 323،شجاع آبادمیں آٹھ اورجلال پورپیروالامیں6 ایمرجینسیزپیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد81ہے،ملتان شہر میں77جبکہ شجاع آبادمیں اورجلال پور پیر والا میں دو،دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں212میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہرمیں204،شجاع آباد میں چھ اورجلال پور پیروالا میں دو میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔نوکرائم اور24متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر313افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں301جبکہ شجاع آباد اورجلال پور پیر والا میں چھ،چھ افرادکوریسکیوکیا گیا۔