ریسکیو 1122،ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 310 افراد کو ریسکیو کیا گیا

164
rescue 1122

ملتان۔ 27 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 310 افراد کو ریسکیو کیا۔ان میں صرف ملتان شہر میں 320 حادثات رونما ہوئے۔جبکہ مجموعی طور پر 335 میں سے 310 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ان ایمرجنسیز میں 10شجاع آباد اور 05 ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 90 ہے۔ 85حادثات ملتان میں جبکہ 05 حادثات شجاع آباد میں پیش آئے ۔ جلال پور میں کوئی بھی حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ملتان میں 193میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 187 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جب کہ 04 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 02 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں گئیں۔11 کرائم اور 29 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔