پشاور۔ 14 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی کی جانب سے پولیس ٹریننگ سکول شاہ منصور میں ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کیلئے فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت کی زیر نگرانی ٹریننگ ونگ صوابی کی ٹیم نے پولیس ٹریننگ سکول شاہ منصور میں ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو ایک روزہ خصوصی فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی ٹریننگ دی ۔تربیتی ورکشاپ کے دوران ورکشاپ کے شرکاء کو مختلف طریقے بتائے گئے کہ ایمرجنسی یا نا گہانی حالات کی صورت میں متاثرہ افراد کو کیسےریسکیو کرکےفوری طبی امداد فراہم کی جاتی ہے،
مزید برآں بلیڈنگ کنٹرول، فریکچر مینجمنٹ، چوکنگ مینجمنٹ اور بیسک لائف سپورٹ و سی پی آر کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ورکشاپ کے شرکاء کو آتشزدگی کی صورت میں آگ کو قابو کرنے یا آگ کے اثرات کو کم کرنے کے مختلف طریقے بھی بتائے گئے ۔