ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ فروری 2025 جاری کردی

108

فیصل آباد۔ 03 مارچ (اے پی پی):ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ فروری 2025 جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 فیصل آباد نے فروری 2025 میں 12089 ایمرجنسی کالز پر 12162 افراد کو مدد فراہم کی۔ ریسکیو ٹیمز نے بروقت موقع پر پہنچ کر 2445 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 8254 میڈیکل، 188 آگ لگنے، 292 کرائم، 03 ڈوبنے، 13 عمارت گرنے اور 894 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔

متاثرین میں سے 6104 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 5493 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عوام کیلئے ہدایت نامی جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران بجلی کے پول اور خاص کر گری ہوئی تاروں سے فاصلہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں،شدید بارش میں سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے پھسلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے لہذا رفتار کم سے کم رکھیں،ایسے گھر یا عمارتیں جو بوسیدہ، کچی اور نا پائیدار ہوں مسلسل بارش کی وجہ سے مزید کمزور ہو جاتی ہیں ،کسی وقت بھی گر سکتی ہیں لہٰذا جس حد تک ممکن ہو بارش میں ایسی عمارتوں سے دور رہیں۔