ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

34
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

فیصل آباد ۔ 01 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122فیصل آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جون 2025 جاری کردی،گزشتہ ماہ 14435 افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ 14149 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 14435 افراد کو مدد فراہم کی۔ ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ ماہِ جون میں ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو 14149 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

ریسکیو ٹیمز نے بروقت موقع پر پہنچ کر 2754 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 9560 میڈیکل، 205 آگ لگنے، 382 کرائم، 15 ڈوبنے، 16 عمارت گرنے، 80 کرنٹ لگنے اور 1013 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔آگ لگنے کے واقعات کے دوران فوری آگ پر قابو پاتے ہوئے تقریبا 56 کروڑ سے ذائد کی املاک کو نقصان سے بچایا۔ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ 124 کالز پر پرندوں اور جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔

انہوں نے کہا پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے م موسم برسات کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔موسم برسات میں شدید بارش کے دوران گھر سے باہر جانے سے گریز کریں۔ گھر کی چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں۔

بجلی کے آلات اور سوئچز کو گیلے ہاتھوں سے مت چھوئیں۔ بجلی کی تاروں، الیکٹرک پول سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی کی صورت میں کھلے آسمان اور درختوں کے نیچے کھڑا ہونا جان لیوا بھی ہو سکتا ہے احتیاط کریں تاکہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔