ریسکیو 1122فیصل آباد نے ما ہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

171
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan

فیصل آباد۔ 01 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122فیصل آباد نے ما ہانہ کارکردگی رپورٹ برائے مارچ 2024 جاری کردی۔ریسکیو 1122 فیصل آباد نے گزشتہ ماہ 12172 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 11395 افراد کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس سینٹرل ریسکیو سٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز) انجینئر طارق محمود سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔

کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ مارچ میں کنٹرول روم کو 12172 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر 2805 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 7908 میڈیکل، 148 آگ لگنے، 322 کرائم، 5 ڈوبنے، 7 عمارت گرنے اور 977 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ مذکورہ ایمرجنسیز میں 11395 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے 5313 متاثرین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔5545 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔