ریسکیو 1122فیصل آباد کے زیر اہتمام حادثات کی روک تھام کیلئے روڈسیفٹی آگاہی و تربیتی کیمپ کا انعقاد

163
Rescue 1122
Rescue 1122

فیصل آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122فیصل آباد کے زیر اہتمام حادثات کی روک تھام کیلئے سیف موٹر سائیکل رائیڈنگ، ہیلمٹ،بیک ویومررز اور پتنگ کی ڈور سے بچاؤ کو یقینی بنانے کیلئے روڈسیفٹی آگاہی و تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو ہیڈ آفس جی ٹی ایس چوک فیصل آباد میں ریسکیو 1122فیصل آباد اور اٹلس ھنڈا لیمیٹڈ کے اشتراک سے ریسکیو سٹاف اور رضاکاروں کیلئے سیف موٹر سائیکل رائیڈنگ، ہیلمٹ،بیک ویومررز اور پتنگ کی ڈور سے بچاؤ کو یقینی بنانے کیلئے روڈسیفٹی آگاہی و تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں رایئڈنگ ٹرینرز سیمیولیٹر کے ذریعے بھی ٹریننگ دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر طارق محمود نے کاشف عاقل (کنٹری ہیڈاٹلس ھنڈا) اور مبین انور(مینیجر اٹلس ھنڈا)کو خوش آمدید کہا اور آگاہی کیمپ کا افتتاح کیا۔ تربیتی پروگرام میں کاشف عاقل (کنٹری ہیڈاٹلس ھنڈا) اور مبین انور(مینیجر اٹلس ھنڈا) اور دیگر شرکا سمیت ریسکیو سٹاف کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے دورِ حاضر میں موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا۔

کنٹری ھیڈ اٹلس نے بتایا کہ ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ کی شدت کو ستر فیصد تک کم کر دیتا ہے اور حادثات سے بچاؤ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی ایک بڑی وجہ دوران سواری موبائل فون کا استعمال ہے جسکی وجہ سے روزانہ کئی سوار حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہیلمٹ کے استعمال سے سر کی چوٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں اٹلس ہنڈا اور ریسکیو 1122 کی باہمی کاوشوں کو خوب سراہا۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے شرکاء کو ہیلمٹس،بیک ویو مررز اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔