ریسکیو 1122مانسہرہ کی گرڈ سٹیشن میں تربیتی ورکشاپ

115
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):ریسکیو1122 مانسہرہ نے گرڈسٹیشن میں فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے اور سیفٹی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مانسہرہ فہد علی مسعود کی خصوصی ہدایت پر ٹریننگ ونگ نے منگل کو گرڈ سٹیشن میں فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے اور سیفٹی کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا

جس کے دوران ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں مریض یا زخمی کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے فراہم کی جانے والی فوری فرسٹ ایڈ اور میڈیکل کی سہولیات،آگ پر قابو پانے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ورکشاپ کے اختتام پر گرڈ سٹیشن انتظامیہ نے ریسکیو ٹریننگ ونگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔