پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمران خان یوسفزئی نےگزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ ریسکیو 1122 نے ایک ہفتےکے دوران مجموعی طور پر 309حادثات میں خدمات پیش کیں جن میں 60ٹریفک حادثات ،234میڈیکل حادثات ،آگ لگنے کے 3،ڈوبنے کا 1،گولی لگنےکے 4اور دیگر 7حادثات میں خدمات فراہم کیں ۔ان حادثات میں 13 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 مردان نے 321 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 44ایمرجنسیز کے دوران 44 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری کالزسے اجتنابکریں تاکہ ایمرجنسی کالوں پر بروقت کارروائی کرکے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414542