23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںریسکیو 1122نے ماہ مئی کے دوران پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے...

ریسکیو 1122نے ماہ مئی کے دوران پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زاید ایمرجنسیز پربروقت رسپانس کیا

- Advertisement -

لاہور۔2جون (اے پی پی):سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی گزشتہ ماہ مئی کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے ماہ مئی کے دوران پنجاب بھر میں 210,360 ایمرجنسیز پربروقت رسپانس کرتے ہو ئے211,354ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوسروسز فراہم کیں۔

انہوں نے گزشتہ ماہ کے دوران39,978روڈ ٹریفک حادثات،4,131 آتشزدگی کے واقعات اور140 ڈوبنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وہ گزشتہ روز ماہانہ آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ونگز کے سربراہان، صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز اور پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

- Advertisement -

پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران نے اہم ریسکیو آپریشن، حادثات و ایمرجنسیز،کیس اسٹڈیز،درپیش چیلنجز، قابل ذکر اقدامات سمیت اپنی آپریشنل کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران 210,360 ایمرجنسیز پر بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں،جن میں 140,645 میڈیکل ایمرجنسیز، 39,978 روڈ ٹریفک حادثات، 5,526 پھسلنے/گرنے کے واقعات، 4,746 جرائم کی ایمرجنسی کال، 4,131 آتشزدگی کے واقعات، 4,003 گائنی کی ایمرجنسیز، 2,389 کام کی جگہوں پر چوٹ لگنے کے واقعات، 1,336 جانوروں کو ریسکیو کرنے کے واقعات، 1,038 کرنٹ لگنے کے واقعات، 331 جھلسنے کے واقعات، 140 ڈوبنے کے واقعات، 96 عمارتیں کے گرنے کے واقعات اور 6,001 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل ہیں۔

ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ ماہ کے دوران 39,978روڈ ٹریفک حادثات میں 436 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر 7,384ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے جن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے اسی طرح فیصل آباد میں 2,671، ملتان میں 2,527، گوجرانوالہ میں 2,139، شیخوپورہ میں 1,491اور پہاولپور میں 1,290جبکہ 22,466حادثات پنجاب کے باقی اضلاع میں رونما ہوئے۔

اسی طرح آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات بڑے اضلاع میں ہوئے جن میں لاہور میں 602کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ فیصل آباد میں 300، گوجرانوالہ میں 206، سیالکوٹ میں 187،شیخوپورہ میں 184اورراولپنڈی میں 174واقعات پیش آئے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ڈوبنے کے واقعات میں 92 افراد کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پانی کی تفریحی جگہوں پر جاتے وقت حفاظتی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604231

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں