ریسکیو 1122نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 395لوگوں کو ریسکیو کیا

4
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان ۔ 23 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 389 ایمرجنسیز میں 395 لوگوں کو ریسکیو کیا۔ تفصیلات کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 364 جبکہ 16 شجاع آباد میں اور 9 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں ۔ جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 68 ہے۔

61 حادثہ ملتان میں ،جبکہ 6 حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ۔ 1 جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 367 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ۔

257 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی جب کہ ,5 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 5 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں ,،8 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔34 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 395, لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ملتان میں 363 ریسکیو کیا گیا جبکہ 23 کو شجاع آباد میں 9 جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔