31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 346 لوگوں کو ریسکیو کیا

ریسکیو 1122نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 346 لوگوں کو ریسکیو کیا

- Advertisement -

ملتان ۔ 19 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 332 ایمرجنسیز میں 34 لوگوں کو ریسکیو کیا،ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 314 جبکہ 13 شجاع آباد میں اور 5 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 67 ہے ،63 حادثہ ملتان میں جبکہ 3 حادثہ شجاع آباد میں پیش آئے اور 1 حادثہ جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 208 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا ، 203 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جبکہ 02میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 3 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹینڈ کی گئیں،14 کرائم ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں اور 24 متفرق ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 346 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ، ملتان میں 322 ریسکیو کیا گیا جبکہ 18کو شجاع آباد میں اور 6 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں