ریسکیو 1122پشاورنے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 154ایمرجنسیوں میں اپنی خدمات پیش کیں،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر پشاور

89
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 پشاورنے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 154 ایمرجنسیوں کے دوران اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اختر کے مطابق ان حادثات میں 16 ٹریفک حادثات، 133 میڈیکل،2آگ لكنے کے، 2گولی لگنے کے واقعات شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان حادثات میں 2 افرد نے جان کی بازی ہار دی جبکہ 151 افراد کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔اس کے علاوہ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 4ایمرجنسیوں میں خدمات پیش کرتے ہوئے 4 مریضوں کو ضلع کے محتلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دے گئے۔