پشاور۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اختر کی سربراہی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریسکیو 1122پشاورنے 15ٹریفک حادثات میں پیشہ وارانہ خدمات فراہم کیں، ان ٹریفک حادثات کے دوران 19 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مزید علاج کے لئےمختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق یہ حادثات انڈسٹری سٹریٹ روڈ، داؤد زئی سی این جی،
کوہاٹ روڈ، گنج، امتیاز مارٹ، ورسک روڈ، پھندوزیارت، کاکشال، گڑھی قمردین اور مختلف مقامات پر رونما ہوئےجبکہ فردوس کے علاقےمیں گیس پائپ لائن پر لگنے والی آگ پرریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ پر قابو پاکر مزید نقصانات سے بچالیا۔شہر میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے ایک واقعہ جبکہ لڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں بھی ریسکیو 1122پشاور کی امدادی ٹیموں نے اپنی خدمات فراہم کیں۔