ریسکیو 1122پشاور نے گھر میں لگنےوالی آگ پر قابو پالیا

156
ضلعی خبریں

پشاور۔ 05 ستمبر (اے پی پی):پشاور کےعلاقہ کاکا خیل ٹاؤن میں گھر میں لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122کی فائر فائٹرزٹیم نے قابو پالیا۔ترجمان ریسکیو 1122 پشاورکے مطابق صاحبزادہ نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے کی

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی فائر ویئکل اور فائر فائٹرز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور پیشہ وارانہ طریقے سے ایک گھنٹے کے اندر اندرآگ پر مکمل قابو پا لیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ سولر پینل کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ۔