ریسکیو 1122پشاور کے زیر اہتمام باب المدینہ انسٹیٹیوٹ میں طلباء کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

189
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپشاور انجینئر نوید اختر کی نگرانی میں اویئرنس اینڈ ٹریننگ ونگ ٹیم ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز کی جانب سے باب المدینہ انسٹیٹیوٹ پشاور میں ایک روزہ بیسک لائف سپورٹ کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا

،جس میں باب المدینہ کے طلباء کو بیسک لائف سپورٹ کی ٹریننگ فراہم کی۔ٹریننگ کے اختتام پرانسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے ٹریننگ ونگ ریسکیو 1122پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ریسکیو 1122پشاور نے کہا کہ ٹریننگ کا مقصد ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔