ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان کا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روزایمرجنسی کور پلان پر 100 سے زائد ریسکیو اسٹاف،چار فائر ٹینڈرز،چھ ایمبولینسز،20 موٹر بائیکس ایمبولینسز،ایک اسپیشل وہیکل اور ایک آفیشل وہیکل ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا،خاص طور پر کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پوسٹیں بنائی گئی ہیں، پوسٹوں اور ریسکیو کی گاڑیوں کے ساتھ سٹاف الرٹ ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان کور پلان کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران خصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعنات ہے،ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور میچ کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،موٹر بائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہےاور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے۔