ایبٹ آباد۔ 8 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد عیدالفطر کی آمد اور رمضان المبارک کے آخری ایام میں بھی سحر و افطار کے اوقات میں ایبٹ آباد کی عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے جدون پلازہ، پی ایم اے بائی پاس پر قائم ریسکیو پوائنٹس کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک نے اہلکاروں کی کارگردگی کو سراہا اور داد دی اور کہا کہ پوائنٹ پر تعینات اہلکار کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہیں، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یہ اہلکار عوامی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔ ریسکیو 1122 اہلکار انسانیت کی خدمت کو نصب العین سمجھتے ہیں۔