ریسکیو 1122 ایبٹ آباد سٹیشن انچارج کی جانب سے ریسکیورز کیلئے میڈیکل ٹریننگ کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ

7
Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد سٹیشن انچارج کی جانب سے ایبٹ آباد کے سٹیشن 22 میں ریسکیورز کیلئے میڈیکل ٹریننگ کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی زیر قیادت سٹیشن انچارج نے سٹیشن 22 میں ریسکیورز کو خصوصی ریسکیو کے حوالہ سے ٹریننگ دیدی گئی

جس میں میڈیکل ٹیکنیشنز اور فائر فائٹرز نے بھر پور حصہ لی جس کا مقصد تمام ریسکیور کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ ہر قسم کی ایمرجنسی میں بہتر طریقہ سے اپنی خدمات فراہم کر سکے۔