ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عیدالاضحیٰ کے تین دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے 8 ٹریفک حادثات، 59 میڈیکل ایمرجنسیز، 3 آگ لگنے کے واقعات اور 6 ریکوری ایمرجنسیز میں خدمات سرانجام دیں۔ اس دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔