ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد جان محمد آفریدی نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے 7775 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 133 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 126 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا. گزشتہ ہفتے ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے 14 ٹریفک حادثات، 103 میڈیکل ایمرجنسیز، ایک آگ لگنے کے جبکہ 11 متفرق (ریکوری) واقعات میں خدمات سرانجام دیں۔
ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر 37 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کسی بھی ایمرجنسی میں شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔