ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے سپرنٹنڈنٹ کا ریسکیو کنٹرول روم اور ریسکیو سٹور کا دورہ، سٹور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت

146

ایبٹ آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایات پر سپرنٹنڈنٹ آمر بشر نے ریسکیو کنٹرول روم اور ریسکیو سٹور کا دورہ کیا اور سٹور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی. ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق دورے کے دوران ان کے ہمراہ کنٹرول روم انچارج بھی موجود تھے ۔

اس حوالے سے کنٹرول روم انچارج کو تمام ریسکیو سٹیشنز کے ساتھ کوآرڈینیشن کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتے ہیں، اس لئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے تمام ریسکیو اہلکار ایمانداری، تندہی اور محنت سے اپنی پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں.

بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ نے سٹور روم کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے سٹور اسسٹنٹ کو ہدایت جاری کی کہ سٹور میں مزید بہتری لائیں اور ضروری سامان اور ادویات کی ڈیمانڈ دیں تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیور احسن طریقے سے ایمرجنسی میں کام کر سکیں۔