ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

128
rescue 1122

ایبٹ آباد۔ 1 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال نے بتایا کہ مجموعی طور پر 38ہزار527 کالز موصول ہوئیں جن میں 16ہزار733 غیر ضروری کالز شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نےبتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے اکتوبر کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ میں 483 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ وارانہ سہولیات فراہم کیں۔گذشتہ ماہ کے دوران ٹریفک حادثات کے 57 میڈیکل ایمرجنسی کے 375 آگ لگنے کے 19 دیگرہنگامی صورتحال (ریکوری) کے 30 واقعات رونما ہوئے، ان تمام واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ان ایمرجنسی واقعات میں مجموعی طور پر 483 افراد متاثر ہوئے جبکہ 445 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دفراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز میں اکتوبر کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعہ مجموعی طور پر 149 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک منتقلی کی خدمات سرانجام دی جن میں 7 ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 142 ایمرجنسیز اندرون ایبٹ آباد کے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا۔