ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹریننگ ونگ ٹیم کے زیرِ اہتمام ہائی سکول تھاکوٹ کی طالبات کے لیے خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد

ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹریننگ ونگ ٹیم کے زیرِ اہتمام ہائی سکول تھاکوٹ کی طالبات کے لیے خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد

بٹگرام۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹریننگ ونگ ٹیم کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول تھاکوٹ کی طالبات کے لیے خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے دوران طالبات کو فائر سیفٹی و آگ سے بچاؤ، آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر اور محفوظ انخلا، ابتدائی طبی امداد، شدید خون بہاؤ کو روکنے کے طریقے اور سی پی آر کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122 سے بروقت مدد حاصل کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ریسکیو 1122 بٹگرام کا بنیادی مقصد عوام، بالخصوص طلبہ و طالبات کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے محفوظ، باشعور اور باصلاحیت بنانا ہے۔

مزید خبریں