ملاکنڈ، میاں بیوی کا روڈ حادثہ، شوہر جاں بحق، بیوی شدید زخمی

ملاکنڈ میں ٹریفک حادثے میں شوہر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی

ملاکنڈ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ملاکنڈ میں ٹریفک حادثے میں شوہر جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔لئی لیوی پوسٹ کے مطابق ظاہر شاہ اپنی اہلیہ مسمات بے نظیر کے ہمراہ سخاکوٹ میں فاتحہ خوانی کے بعد موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا کہ خوگدرہ پلئی کے مقام پر ٹریکٹر کی ٹکر سے ظاہر شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید خبریں