پی ایچ ای سی کے مضمون نویسی مقابلے میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء و طالبات نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن(پی ایچ ای سی) کے مضمون نویسی مقابلے میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء و طالبات نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ترجمان یونیورسٹی آف سرگودھا کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف میانوالی میں منعقدہ ڈویژنل سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی دو ٹیموں نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سرگودھا۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن(پی ایچ ای سی) کے مضمون نویسی مقابلے میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء و طالبات نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ترجمان یونیورسٹی آف سرگودھا کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف میانوالی میں منعقدہ ڈویژنل سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں یونیورسٹی آف سرگودھا کی دو ٹیموں نے پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مقابلہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلےمیں منعقد ہوا۔یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیم اے نے پہلی جبکہ ٹیم بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف میانوالی کی ٹیم دوسری پوزیشن پررہی ۔ڈویژنل مقابلے کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا میں داخلی سطح پر مضمون نویسی کا مقابلہ کرایا گیا تھا جس میں 185 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی۔سرگودھا یونیورسٹی میں منعقدہ مقابلےکےبعددو،دو طلبہ پرمشتمل دو ٹیموں کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے ڈویژنل مقابلےمیں یونیورسٹی کی نمائندگی کی۔

یونیورسٹی آف سرگودھااوریونیورسٹی آف میانوالی کی دو، دو ٹیموں نے ڈویژنل مقابلے میں حصہ لیا۔ مقابلے کا موضوع شرکا کو موقع پر دیا گیا اور مضمون مکمل کرنے کے لیے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا۔ مضامین کا جائزہ یونیورسٹی آف میانوالی کے مقرر کردہ منصفین نے موضوع سے مطابقت، دلائل کے معیار، تجزیاتی انداز، جدت، ترتیب اور بہتر طرز تحریر کی بنیاد پر لیا۔مقابلے میں طلبہ نے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات سے متعلق موضوعات پر اپنی تحریری، تجزیاتی اور تنقیدی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں