ریسکیو 1122 بٹگرام کی ڈینگی وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی مہم

106

بٹگرام ۔ 29 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بٹگرام بازار میں ڈینگی مچھر اور وائرس سے بچاؤ کے متعلق معلومات عوام تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں 24/7 ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر مفت کال کرکے ریسکیو کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔