پشاور۔ 02 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 خیبر نے اپریل 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور نے حالیہ طوفانی بارشوں اور ماہ اپریل کی مہینے کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 خیبر نے166 میڈیکل،25روڈ ٹریفک حادثات ، 4آگ لگنے کے ،3فائرنگ کے ،36ریکوری اور عمارات گرنے کے 8 حادثات میں خدمات فراہم کیں جبکہ ریفرل ایمرجنسی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 127 رپورٹ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ضلع بھر میں 369 حادثات پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ حالیہ بارشوں میں ریسکیو1122 خیبر نے گھروں سے پانی نکالنے کے ساتھ ساتھ عمارات گرنے کے بعد خدمات سرانجام دیں اور زخمیوں کو بروقت ریسکیو کیا۔
اسی طرح روڈ ٹریفک حادثات اور میڈیکل ایمرجنسز پر بھی بروقت ریسپانس کیا جبکہ اس دوران ڈیوٹی افسران اور کنٹرول روم مکمل طور پر فعال رہے۔