ریسکیو 1122 دیر لوئر کی آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ٹریننگ

134
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

دیر لوئر۔ 19 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 دیر لوئر کی ٹریننگ ونگ ٹیم نے رحمان میڈیکل سنٹر ثمرباغ میں ہسپتال سٹاف کیلئے آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ٹریننگ دی۔ٹریننگ میں فائر ایکسٹینگویشر کے استعمال ،میٹریل کے لحاظ سے ان کی اقسام ،آگ لگ جانے کی صورت میں بچائو کا طریقہ شامل تھا اور ساتھ ہی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بھی ٹریننگ دیدی ۔

ٹرینگ کا مقصد ابتدائی مراحل پر ہی آگ پر قابو پانا اور آگ سے خود کو اور دوسروں کو کس طرح محفوظ کرنا ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا نقصان کم سے کم ہوں۔ اس موقع پر ڈی ای او نے کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروسز کے ساتھ عوام الناس کو مفت تربیت بھی فراہم کر رہی ہے جس کا سلسلہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر جاری ہے۔ موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔