ریسکیو 1122 ساہیوال نے اپریل میں 5818 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا

149
Rescue 1122
Rescue 1122

ساہیوال۔ 04 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 ساہیوال نے اپریل میں 5818 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کے مطابق ریسکیو 1122 ساہیوال کواپریل 2024کے دوران25372کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے5818ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ12469غیر متعلقہ کالز تھیں۔

جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر5753مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 ساہیوال نے جن5818ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ921، میڈیکل ایمرجنسیز4336، آگ لگنے کے واقعات60، کرائم کال112، ڈوبنے کے واقعات3اور386 متفرق واقعات شامل ہیں. 143لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ2724 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اپریل میں 2516ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا2555مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 498مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اپریل کے مہینہ میں 141 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 25کو لاہور،03کوملتان اور113کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے محفوظ معاشرے کے قیام میں ہمیشہ سرگرم رہنے والے اپنے ریسکیورز کے کام کو سراہا او عوام الناس کی خدمت کیلئے بہترین طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی تلقین کی۔