ساہیوال۔ 01 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے اکتوبر2023 میں 5815 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا،ریسکیو 1122 ساہیوال کواکتوبر 2023 کے دوران21768کالز موصول ہوئیں،جن میں سے5815ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ15953غیر متعلقہ کالز تھیں، ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر5724مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ریسکیو1122 ساہیوال نے جن5815ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ911، میڈیکل ایمرجنسیز4271، آگ لگنے کے واقعات31، کرائم کال114، ڈوبنے کے واقعات 2،486 متفرق واقعات شامل ہیں اور 132لوگ جاں بحق ہوئے،2469 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی
،موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اکتوبر میں 2501 ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا،2531مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 727مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا،
ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اکتوبر کے مہینہ میں 176 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا،جن میں سے 46کو لاہور،02کوملتان اور128کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے اپنے تمام ریسکیورز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ زندگیاں بچانا ہمارا شعار ہے، اس شعار کے ساتھ ہم انسانیت کی خدمت کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔