سرگودھا۔20جون (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سرگودھانے عید الالضحیٰ پر جذبہ حُب الوطنی سے سرشار ہو کر محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں،ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرمظہر شاہ نے عید الالضحیٰ کے حوالے سے ریسکیو کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں حالات کنٹرول میں رہے اور کوئی بڑا نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ضلع سرگودھا کنٹرول رُوم نے عید الالضحیٰ کی تعطیلات میں 4615 فون کالز موصول کیں جن میں 960 کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں جن میں 173 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،25 لڑائی جھگڑے کے واقعات 648میڈیکل18،آگ لگنے کا واقعات،اور68 متفرق ایمر جنسیز شامل ہیں۔
اس دوران ریسکیو1122سرگودھا نے885افرادکو ریسکیو کیا جو شدید نوعیت کے زخمی تھے اُن کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔ان ایمرجنسیز میں 35 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو 1122نے عید کے تمام بڑے اجتماعات کو کوریج دی اور ریسکیوکے پیدل دستے اور موٹر بائیک ایمبولینس سروس بھی نماز عید الالضحیٰ کے دوران تعینات کی گئی۔ عید الالضحیٰ پر پیشنٹ ٹرانسفر سر وس کے تحت40 مریضوں کو دیہی مراکز سے ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا۔آخر میں اُنھوں نے کہا کہ عید الالضحیٰ کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش ِنظر عوام الناس سے اپیل کی کہ ٹریفک رولز کی لازمی پابندی کریں اور اپنی گاڑی،موٹر سائیکل کی رفتار کو ٹریفک قوانین کی مقرر کر دہ حد سے تجاوز نہ کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں تاکہ کسی بھی نہ گہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔