سرگودھا۔11جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122سرگودھا ڈاکٹرمظہر شاہ کی سربراہی میں محرم الحرام بالخصوص یوم ِعاشور کے حوالے سے ایمرجنسی کورپلان جاری کردیا گیا۔ محرم الحرم یو م ِعاشور کے مو قع پرضلع سرگودھا کے تمام ریسکیو رز ہائی الرٹ رہیں گے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 سرگودھا کے ہیڈکوارٹر یونیورسٹی روڈ پر محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا ،جس میں ہدایات جاری کی گئیں کہ حسب ِروایت ضلع سرگودھا بشمول تحصیل میں بڑی امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں پر عزاداروں کیلئے ابتدائی طبی امداد کو یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ ا یمرجنسی آفیسر نے9 اور 10 محرم الحرام کیلئے کوڈ ریڈ لگانے کا حکم جاری کیا اور تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ سرگودھا کے500 سے زائد ریسکیورز جدید آلات سے مزین ایمبولینسزاورفائروہیکلز کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات اورالرٹ رہیں گے،محرم الحرم میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 35ایمبولینسز‘04فائروہیکلزاور 2ریسکیووہیکلزکے علاوہ 50 موبائل موٹر بائیک ایمبولینسزز ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہونگی۔ریسکیو1122کی مزید موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر موجود ہونگی۔ اس کے علاوہ موبائل پوسٹیں اورایمبولینسز‘فائروہیکلزاپنے فرسٹ ایڈ باکس کے ساتھ جلوسوں کے ہمراہ ہونگی تاکہ عزادارین کو بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے۔
مزید براں ریسکیو 1122 کنٹرول روم24/7 فعال ہے اور یوم ِعاشور کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔10 محرم الحرام کو رابطہ نہ ہونے کی صورت میں عوام لناس لینڈ لائن نمبر 0489230425 سے کنٹرول روم نمبر ڈائل کریں اور موقع پر موجود ریسکیو سٹاف یا قریبی کیمونٹی ریسکیو سٹیشنوں کو ایمرجنسی کے بارے اطلاع دیں تاکہ بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع تمام عزاداروں اورامام بارگاہوں کے متولیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ریسکیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔