22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 صوابی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 صوابی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

- Advertisement -

پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نےماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ریسکیو 1122 صوابی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست میں مجموعی طور پر 720 ایمرجنسی واقعات میں بروقت کارروائی کی گئی جن میں ٹریفک حادثات کے 97 ،میڈیکل کے586،آگ لگنے کے 10،بم دھماکے کا ایک واقعہ ،فائرنگ و کرائم کے23، ڈوبنے کے 4اوردیگر 17ایمرجنسی واقعات شامل ہیں ۔

ان واقعات میں مجموعی طور پر 804 افراد کو ریسکیو کیا گیاجبکہ 68 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122صوابی کے مطابق آگ بجھانے کے 10 آپریشنز کے دوران تقریباً لاکھوں روپے مالیت کی املاک کو بچایا گیا، اس کے علاوہ 120 شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہمات چلائی گئیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں